• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کا برطانیہ سے معاہدہ ہوگیا ہے۔


فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں شہزاد اکبر نے کہا کہ اسحاق ڈارکی وطن واپسی کے لئے برطانوی حکومت سے ایم او یو پر دستخط ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیر خزانہ جلد وطن واپس آئیں گے،اس پر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اسحاق ڈار کی جلد ہی صحافیوں سے ملاقات کرادی جائے گی۔

تازہ ترین