• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشین: ڈرائیونگ لائسنس کیلئے باقاعدہ ٹیسٹ کا آغاز، امیدواروں سے سوالات

کوئٹہ ( خ ن) سیکر ٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ نے پشین میں ڈرائیونگ لائنس کے سلسلے میں باقاعدہ ٹیسٹ لینے کا عمل کا آغاز کردیا اس سلسلے میں سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ ڈویڑن روحانہ گل کاکڑ نے ڈرائیونگ لائنس حاصل کرنے والی مال بردار اور پبلک گاڑیوں کے ڈرائیورز سے باقاعدہ ڈرائیونگ ٹیسٹ ڈی پی او آفس پشین میں شروع کرویاہے۔اس موقع پر ایس پی ٹریفک سریاب سیف اللہ کھتران بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے نے مختلف کٹیگری کے امیدواروں سے ڈرائیونگ لائنس کے حصول ،ٹریفک کے استاروں اور روڈ سائن اور گاڑیوں کے مختلف حصوں کے حوالے سے سولات کیے۔ڈرائیونگ لائنس کے معیار اور قابلیت پر پورا اترنے والے امیدواروں کو لائنس جاری کیے جائیں گے۔سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ ڈویڑن روحانہ گل کاکڑ نے اس موقع پر کہا کہ عوام کی شکایات اور آئے روز قومی شاہراہوں پر بڑھتے ہوئے حادثات کے پیش نظر ڈرائیوروں کی قابلیت پرکھنا بے حد ضروری ہے۔تاکہ ان حادثات کی روک تھام اور شرح کو کم کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ حادثات میں اکثر ڈرائیوروں کی غفلت اور نا تجربہ کاری کا عنصر زیادہ ہوتاہے۔لہذا تمام قانونی کارروائیوں اور معیار پر پورا اترانے والے امیدوار کو درائیونگ لائنس جاری کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ کو ئٹہ کی طرح پشین میں بھی ہر ماہ باقاعدہ ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقادہو تا رہے گا۔ تاکہ تمام قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھ کر ڈرائیونگ لائینس کا اجراء ممکن بنایا جائے۔کیونکہ ہماری لاپروائی اور غفلت سے کسی معصوم کی زندگی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔
تازہ ترین