• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ٗغیر محفوظ طریقے سے رقم لے جانے پرتاجر گرفتار

پشاور(کرائم رپورٹر) پشاور سٹی پولیس نے 35 لاکھ روپے مالیت کی کرنسی غیر محفوظ طریقے سے لے جانے پرکرنسی ڈیلر کو گرفتار کرلیا جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، بعد ازاں کرنسی ڈیلر کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں فاضل جج نے اُسے جرمانہ کرکے رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) تھانہ خان رازق شہید نور محمد خان کے مطابق گزشتہ روز دوران گشت مشکوک ڈبہ ہاتھ میں لئے ایک شخص کو روکا جس نے پوچھنے پر اپنا نام فرید اللہ ولد امان اللہ ساکن توحید کالونی بتلایا جبکہ اُس کے پاس موجود ڈبے کی تلاشی کے دوران اُس سے مختلف غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی جن کی مالیت پاکستانی 35لاکھ روپے بنتے تھے، ایس ایچ او کے مطابق 35لاکھ روپے مالیت کی کرنسی غیر محفوظ طریقے سے چوک یادگار لے جانے پر فرید اللہ کو حراست میں لے کر تھانہ منتقل کردیا جہاں اُس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیااور بعد ازاں اُسے عدالت میں پیش کردیا گیا جہاں فاضل جج نے اُسے ایک ہزار روپے جرمانہ کے بعد رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔
تازہ ترین