بچی کے ساتھ زیادتی کرکے اسے قتل کرنے کے مجرم کو سینٹرل جیل ہری پور میں پھانسی دے دی گئی۔
سینٹرل جیل ہری پور میں مجرم محمد جہانزیب کو سزائے موت دی گئی۔
محمد جہانزیب نے 1998ء میں اپنی کم سن سالی کے ساتھ زیادتی کے بعد اسے قتل کر دیا تھا۔
پشاور چرخہ خیل کے 45 سالہ رہائشی محمد جہانزیب کو شریعت کورٹ نے بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل پر سزائے موت سنائی تھی۔
پھانسی دینے کے بعد جہانزیب کی لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔