مقبوضہ کشمیر میں دو اور بھارتی فوجیوں نے دوران ڈیوٹی خودکشی کرلی۔
راشٹریہ رائفلز کے 24 سالہ اہلکار چھوٹو کمار نے کپواڑہ میں اور بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکار نے بارہ مولا میں اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار لی، دونوں اہلکاروں نے دوران ڈیوٹی خودکشی کی۔
دوسری طرف ضلع ڈوڈہ میں بھی ایک بھارتی فوجی نے اپنی بیوی کو گولی مار کر خود بھی خودکشی کرلی۔
واضح رہے کہ مقبوضہ وادی میں 2007 سے اب تک یعنی 12 سال کے دوران 435 بھارتی فوجی خودکشی کرچکے ہیں۔