پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ سیاسی اختلافات کے باوجود آئینی جمہوری حق کے لیے بولنے پر ایم کیو ایم کا معترف ہوں۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان دیتے ہوئے کہاہے کہ ایم کیو ایم کے ارکان نے ایوان میں سابق صدر زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ سابق صدر زرداری کو گرفتار کیا گیا تاکہ حکومت بجٹ میں دھاندلی کر سکے، نواب شاہ کے عوام کو بجٹ میں نمائندگی کے حق سے محروم کر دیا گیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار 4 ارکانِ قومی اسمبلی گرفتار ہیں جنہیں ایوان نہیں لایا گیا۔