• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقتصادی رابطہ کمیٹی، گندم کی برآمد پر پابندی لگانے سے متعلق کمیٹی تشکیل

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آزادکشمیرکورعایتی نرخوں پربجلی کی فراہمی کیلئے اضافی واجبات ایڈجسٹ کرنے اوربحری جہازوں کی درآمد پرٹیکس چھوٹ کی منظوری دیدی،گندم کی برآمدپرپابندی عائدکرنے اورپاورکمپنیوں بالخصوص کے الیکٹرک کے انڈسٹریل سپورٹ پیکج کے تحت 30ارب روپے واجبات کو قرضوں کے ساتھ ایڈجسٹ کرنے کے معاملات کاجائزہ لینے کیلئے الگ الگ کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ، بدھ کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس مشیر امور خزانہ ڈاکٹرحفیظ شیخ کی زیرصدارت ہوا،جس میں سیکرٹری وزارت قومی غذائی تحفظ وتحقیق نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ اس وقت ملک میں گندم کے2کروڑ80لاکھ ٹن کے ذخائرموجودہیں جوپاکستان کی2کروڑ58لاکھ40ہزارٹن کی سالانہ ضرورت سے زائدہیں تاہم انہوںنے تجویزپیش کی کہ گندم کی بیرون ملک برآمدپرپابندی عائدکی جائے ،جس پرمشیر امورخزانہ نے وزارت قومی غذائی تحفظ وتحقیق کی تجویزکاجائزہ لینے کیلئے ای سی سی کی ذیلی کمیٹی تشکیل دیدی۔

تازہ ترین