اسلام آباد (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں مقدمے کا تصدیق شدہ ریکارڈ طلب کر لیا۔ بدھ کو سماعت کے دوران تفتیشی افسر نادر عباس عدالت میں پیش ہوئے جن کا بیان ریکارڈ کیا گیا تاہم مکمل بیان ریکارڈ نہ کیا جا سکا ، عدالت نے ملزمان کو کال اپ نوٹسز کا اصل تصدیق شدہ ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 26 جون تک ملتوی کر دی ۔ آئندہ سماعت پر بھی تفتیشی افسر کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا ۔