• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کا برطانوی ہوم آفس کا دورہ،میڈیا ٹرائل سے حکام کو آگاہ کیا

لندن (مرتضیٰ علی شاہ) پاکستان کے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے برطانوی ہوم آفس کا دورہ کیا اور پاکستان اور برطانیہ کے درمیان حال ہی میں طے پانے والے میمورنڈم آف انڈر سٹینڈنگ (ایم او یو ) کے نام پر حکومت پاکستان کی جانب سے کئے جانے والے میڈیا ٹرائل سے ہوم آفس کے حکام کو آگاہ کیا۔ ایک سال قبل برطانیہ آنے کے بعد انکا ہوم آفس کا یہ دوسرا دورہ ہے۔ دی نیوزکے رابطہ کرنے پر ان کے بیٹے علی ڈار نے تصدیق کی کہ ان کے والد نے ان کی پاکستان حوالگی کیلئے دستخط ہونے والے ایم او یو کے تناظر میں حکام کی جانب سے اپنے خلاف جاری میڈیا ٹرائل کا معاملہ برطانوی حکام کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے پہلی مرتبہ گزشتہ سال ہوم آفس سے رابطہ کیا تھا جب سابق چیف جسٹس آف پاکستان کے حکم پر ستمبر 2018 میں ان کا پاسپورٹ غیر قانونی طور پر کینسل کر دیا گیا تھا۔
تازہ ترین