• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی شناختی کارڈ، بڑا جرم، دہشتگردی میں استعمال ہوسکتا، چیف جسٹس

اسلام آباد (اے پی پی) سپریم کورٹ نے جعلی شناختی کارڈ کے اجراء میں ملوث ملزمان سید علی محمد اور رضوان آفتاب کی بریت کیخلاف نیب کی جانب سے دائر اپیل مسترد کرتے ہوئے واضح کیاکہ جعلی شناختی کارڈ کا اجراء بڑا جرم مگرفراڈ کو ثابت کرنا نیب کا کام تھا جوثابت نہیں کرسکا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جعلی شناختی کارڈ کا اجراء بڑا جرم ہے، کیونکہ جعلی شناختی کارڈ دہشت گردی اور منی لانڈرنگ میں استعمال ہو سکتے ہیں لیکن جعلی شناختی کارڈ کے جرم کو ثابت کرنا نیب کہ ذمہ داری تھی۔ بدھ کوچیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔
تازہ ترین