• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب عدالت نے زرداری سے بچوں کو ملاقات کی اجازت دیدی

اسلام آباد(جنگ نیوز)احتساب عدالت نے میگامنی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار سابق صدر آصف زرداری کے بچوں کو ملاقات کی اجازت دیدی۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں میگامنی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت ہوئی،آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے آصف زرداری کی بچوں سے ملاقات کیلئے درخواست دائر کررکھی تھی،عدالت نے آصف زرداری کے بچوں کو ملاقات کی اجازت دے دی۔
تازہ ترین