• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خطے میں قیام امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سرا ج الحق کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو یاد رکھنا چاہیے کہ بھارت اور پاکستان کے مابین اصل تنازعہ مسئلہ کشمیر ہے۔ حکومت کو چیف جسٹس کے اس انتباہ پر غور کرنا چاہیے کہ معیشت آئی سی یو میں ہے۔

لاہور سے جاری ایک بیان میں انہوں نے بھارتی وزیر اعظم مودی کی طرف سے پاکستان سے مذاکرات پر آمادگی پر اپنے ردعمل میں کہا کہ کشمیر کی آزادی کے علاوہ ادھر ادھر کی باتیں کرنا کشمیر، پاکستان اور خطے کے مفاد میں نہیں ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سرا ج الحق نے کہا کہ خطے میں قیام امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ آئی ایم ایف کے کہنے پر مسلط کردہ ٹیم نے بنایا۔ بجٹ نے پاکستان کا معاشی مستقبل داؤ پر لگادیا ہے۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ حکومت غل غپاڑہ اور شور شرابہ کر کے لوگوں کی توجہ بجٹ سے نہیں ہٹا سکتی۔ 

تازہ ترین