• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیوایم کس نے‘کیوں بنائی اب یتیم چھوڑدیا‘آصف زرداری

اسلام آباد (ایجنسیاں) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کس نے بنائی‘ کیوں بنائی‘ کس لئے بنائی گئی‘ یہ بے چارے تھوڑے سے لوگ ہیں ‘اگر پورا سندھ ان کے خلاف کھڑا ہو گیا تو کیا کرینگے مگر ہم ایسا نہیں ہونے دینگے‘ ویسے بھی ایم کیو ایم کو یتیم چھوڑ دیا گیا ہے‘ انہوں نے کراچی کو یرغمال بنایا‘خون کی ندیاں بہائیں‘ان کوپہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ایم کیو ایم پاکستان کے رہنمامحمد صلاح الدین کی بجٹ تقریر میں خود پر الزامات کے حوالے سے جواب دیتے ہوئے کیا۔ زرداری نے کہاکہ آج یہ میرا نام لے رہے ہیں۔
تازہ ترین