• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سٹیزن پورٹل، راولپنڈی میں 20728شکایات میں سے17538حل

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے)پاکستان سٹیزن پورٹل پر ضلع راولپنڈی میں اب تک20ہزار 728شکایات موصول ہوچکی ہیں۔جن میں سے17 ہزار 538کو حل کیا گیا ہے۔58فیصد شہریوں نے شکایات دور کرنے پر پاکستان سٹیزن پورٹل کو سراہاہے۔ باخبر زرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی کے متعلق سسٹم پر 2ہزار379شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 882دورکی گئیں۔زیادہ تر شکایات سکولوں کی فیسوں سے متعلق تھیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے حوالے سے 1152شکایات میں سے1019حل ہوچکی ہیں۔ پولیس سے متعلق4888 میں سے4407حل کی جاچکی ہیں۔ٹریفک پولیس کے بارے1286شکایات میں سے1202حل ہو چکی ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر صدر سے متعلق1071شکایات میں سے718دور کی جاچکی ہیں۔زیادہ تر اراضی سنٹرز پر ٹوکن اور پٹواریوں کے حوالے سے تھیں۔ضلع کونسل کے حوالے سے1273میں1176، میونسپل کارپوریشن کے حوالے سے 2041میں سے1830،واسا کے حوالے سے2768میں سے2222،راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے حوالے سے1550میں سے1419حل کی گئیں۔ذرائع کے مطابق اس وقت ڈی سی آفس میں1834شکایات ان پراسیس جبکہ 1377نئی شکایات موصول ہوچکی ہیں۔

تازہ ترین