• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں دوپہر کے وقت لوڈشیڈنگ نہ کی جائے، عبدالستارچشتی

کوئٹہ (آئی این پی )جمعیت علمائے اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالستار چشتی نے کہاہے کہ کوئٹہ شہر کے اندرونی مضافاتی علاقوں میں ایک بجے سے تین بجے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ سے کوئٹہ شہر کے تمام بڑی جامع مساجد میں نمازیوں کو پریشانیوں ،تکالیف سے دوچار ہوناپڑتاہے انہوں نے کہاکہ کوئٹہ شہر میں جامع مسجد قندھاری ،جامع مسجد طوبیٰ ،جامع مسجد ابراہیم حاجی عبدالحبیب ،جامع مسجد مرکزی ،جامع مسجد ختم نبوتﷺ ،سنڈیمن ہائی سکول سمیت دیگر درجن بھر کے قریب جامع مساجد میں ہزاروں نمازی نماز کی ادائیگی کیلئے آتے ہیں اور تمام بڑی مساجد میں کئی منزلیں ہوتی ہیں جہاں لاؤڈاسپیکر کے ذریعے مقتدی امام کی تکبیرات پر باجماعت نماز کے لاؤڈاسپیکر بند ہونے سے نمازیوں کی نماز متاثر ہوتی ہے ،انہوںنے واپڈا حکام سے کہاکہ کوئٹہ شہر کے تمام مضافاتی شہری علاقوں ،بازاروں میں ایک سے تین بجے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ تبدیل کیا جائےتاکہ نمازیوں کو درپیش پریشانیوں کاسدباب ہوسکے اور بعض اوقات بجلی کی بندش سے پانی کی قلت بھی پیدا ہوتی ہے ۔  
تازہ ترین