پشاور (نیوز ڈیسک) تنظیم انجمن مومنین کا اجلاس اما م بارگاہ حسینیہ ہال پشاور صدرمیں منعقد ہوا جس میں نگران منتظم فرزند علی بنگش نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے اور عدالتی فیصلے کے مطابق نئی نگران کابینہ کی تقرری کا اعلان کیا۔ذیشان کیانی کو نگران منتظم جبکہ سید فاضل نقوی ‘ نسیم حیدر‘ شکیل رضا ‘ انتصار راٹھور ‘ جاوید بنگش اور محمد بنگش کو ثالثین مقرر کیا گیا ۔آخر میں نو منتخب نگران منتظم نے کہا کہ چند دنوں تک تنظیم کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔