• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، گاڑی کی ٹکر سے نہر میں گر کر فوٹوگرافر جاں بحق

لاہور میں کینال روڈ پر مغل پورہ کے قریب گاڑی کی ٹکر سے ایک نجی اخبار کے سینئر فوٹوگرافر نہر میں گر کر جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کینال روڈ پر جاں بحق ہونے والے نجی اخبار کے سینئر فوٹو گرافر حسن جعفری اپنی موٹر سائیکل پر گھر جا رہے تھے کہ مغل پورہ کے قریب ایک تیز رفتار کار نے انہیں ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ نہر میں جا گرے۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا جس نے 4 گھنٹے کے آپریشن کے بعد فوٹو گرافر حسن جعفری کی لاش کو نہر سے نکالا۔

پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ فوٹو گرافر حسن جعفری کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

تازہ ترین