• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس میں بینظیر بھٹو کی سالگرہ کےسلسلے میں تقریبات

دنیا بھر کی طرح پیرس فرانس میں بھی شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کی 66ویں سالگرہ کے سلسلے میں ایک تقریب پاکستان پیپلزپارٹی فرانس جبکہ دوسری تقریب پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ فرانس کی صدر روحی بانو کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔


فرانس کے صدر چوہدری محمد رزاق ڈھل بنگش کی صدارت میں منعقدہ تقریب میں سینئر نائب صدر سید کفایت حسین نقوی ، جنرل سیکرٹری پرویز صدیقی مرزا عتیق الرحمن یوتھ کے صدر راؤ عارف ندیم چوہدری طارق ، رضی الحسن ڈھل بنگش ، ذوالفقار عزیز اور چوہدری ارشد چکوڑی سمیت کارکنوں عہدیداروں نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پرشدید نعرے بازی بھی کی گئی ،تقریب میں کیک بھی کاٹا کیا گیا۔

علاوہ ازیں دوسری تقریب پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ فرانس کی صدر روحی بانو کی زیر صدارت محترمہ بینظیر کی سالگرہ میں شہید جمہوریت ، مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم ، اور دختر مشرق محترمہ بے نظیر بھٹو کی 66 ویں سالگرہ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئ ۔

تقریب میں کہا گیا !ا!

ا وہ حرف تھی صدا تھی جنت کی فاختہ تھی ،

ہر ایک دل میں رہ کر ہر ایک سے جدا تھی

پیرس کے مضافات لا کورنیو میں واقع بھٹی مرچ مصالحہ ریسٹورنٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں متحرمہ روحی بانو نےکہا کہ دھرتی کی عظیم بیٹی محترمہ بے نظیر بھٹو کی 66 ویں سالگرہ شایان شان طریقے سے منا کر خوشی اور فخر محسوس ہورہا ہے۔

دیگر خواتین نے بھی شاندار الفاظ میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ آخری دم تک عوام کے حقوق اور پاکستان کی سر بلندی کے لیئے جدو جہد کرتی رہیں ،محترمہ بے نظیر بھٹو زندگی بھر عزم حوصلہ اور صبر کے ساتھ اپنے مشن پر کاربند رہیں، شہید بے نظیر بھٹو کا مشن پاکستان میں جمہوری نظام اور مساوات پر مبنی معاشرے کی تشکیل تھا، ان کا مشن دراصل قائد اعظم کے افکار کی روشنی میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کا مشن تھا۔

روحی بانو نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نام کی طرح واقعی بےنظیر تھی ایسی عظیم ہستیاں صدیوں بعد پیدا ہوتیں ہیں وہ ایسی ہمدرد مخلص لیڈر تھی جنہوں نے مزدوروں ، خواتین اور پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا انہوں نے وفاق اور صوبوں کئ درمیان ہم آہنگی کو فروغ دیا - مشکلات کے باوجود انہوں نے اداروں کی مضبوطی اور آئین و قانون کی بالادستی کے لیئے اقدامات اٹھائے شہید بے نظیر بھٹو کا فلسفہ ریاست و معاشرے کو درپیش تمام مسائل کے حل کی کنجی ہے-

اس کے بعد پر جوش تالیوں کی گونج میں بے نظیر بھٹو کی 66ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور سب خواتین پیرس نے اعادہ کیا کہہم بھٹو ازم کو لے کر آگے بڑھیں گئے اور وہ دن دور نہیں جب انتشار و خلفشار کے اندھیروں کے آگے حق و سچائی کا سورج ضرور طلوع ہو گا جس کی آبیاری شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو نے کی تھی۔

سب نے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلزپارٹی ویمن ونگ کی صدر محترمہ فریال تالپور کی گرفتاری کی شدیدالفاظ میں مذمت کی اور جلد باعزت بری ہونے کا مطالبہ کیا -اس کے بعد پر تکلف ظہرانہ دیا گیا یوں یہ پر وقار تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔

تازہ ترین