• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ،مہنگائی میں100فیصد اضافہ، لوگوں نےمنہ مانگے دام وصول کرنے شروع کر دیئے

پشاور (نمائندہ جنگ) حکومت کے مالی سال 2019۔2020کا بجٹ پیش ہونے کے ساتھ ہی اشیا خوردو نوش کے ساتھ ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ نے کرائے بڑھا دیئے سکول کی فیسوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ۔ہر شخص نے منہ مانگے دام وصول کرنے شروع کر دیئے ہیں جس سے مہنگائی میں سو فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔رکشہ، ٹیکسی ڈرا ئیورز، سکول مالکان اور تاجروں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہم نے بھی اپنے بچوں کا پیٹ پالناہے ہم اس مہنگائی کی وجہ سے اپنے بچوں کو بھوکے نہیں رکھ سکتے اس لئے ہم نے اس کا بوجھ دوسرے لوگوں پر ڈال دیا ہے ۔
تازہ ترین