• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کے بیان سےن لیگ میں اختلافات واضح،تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) سنیئر تجزیہ کاروں نے کہا کہ مریم نواز نے کہے بغیر بتا دیا کہ شہباز شریف کا بیانیہ مسلم لیگ کی سیاست کو کمزور کر رہا ہے، مریم نواز کی پریس کانفرنس سے مسلم لیگ نون کے اختلافات واضح ہو گئے، بلاول بھٹو بینظیر کی سالگرہ کے دن جلسے میں تقریر اور طرزِ کلام دیکھیں تو وہ پریشان پریشان لگتے ہیں، وزیراعظم ہاؤس کے راستے میں بہت سی وزارتوں کے دفاتر ہیں سیکورٹی وجوہات پر یہاں یونیورسٹی نہ بنائی جائے۔ان خیالات کا اظہار سنیئر تجزیہ کار مظہر عباس، ارشاد بھٹی، محمل سرفراز اور حفیظ اللہ نیازی نے جیو نیوز کے پروگرام ’رپورٹ کارڈ ‘میں گفتگو کرتے ہوئے کیامیزبان ابصا کومل کے سوالات کے جوابات میں حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ مریم نواز نے آج تاریخ ساز فقرہ ادا کیا کہ میثاق معیشت مذاق معیشت ہے کہے بغیر بتا دیا کہ شہباز شریف کا بیانیہ مسلم لیگ کی سیاست کو کمزور کر رہا ہے وزیراعظم ہاؤس میں یونیورسٹی کے حوالے سے کہا کہ ان لوگوں کو عقل نہیں یہ صرف ٹائم پاس کر رہے ہیں۔ ارشاد بھٹی نے کہا کہ ن لیگ والے موقع پرست لوگ ہیں ان کے بیانیہ کو کیونکر سنجیدہ لیا جائے میثاق ہوگیا تو اے پی سی کا کیا بنے گا احتجاج کا کیا ہوگا بلاول بھٹو بینظیر کی سالگرہ کے دن پر تقریر اور طرزِ کلام میں خود زچ ہوتے دکھائی دیےوزیراعظم ہائوس میں سیاسی انجینئرنگ یونیورسٹی بننی چاہیے اس کا ایک حصہ ڈیلوں اور ڈھیلوں کے لئے رکھ لیں وزیراعظم ہاؤس کے رستے میں بہت سی وزارتوں کے دفاتر ہیں یہاں یونیورسٹی نہ بنائیں اور بن بھی نہیں سکتی سیکورٹی حالات سب کے سامنے ہیں۔

تازہ ترین