• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان عباسی نے انکوائری کمیشن کو ٹرک کی بتی قرار دیدیا

اسلام آباد (نیوز ایجنسی)قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہقرضوں پر کمیشن بنا کر حکومت نے لوگوں کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا ہے، قرضے پارلیمنٹ کی منظوری سے لئے گئے، اب پارلیمنٹ سے سوال کیا جائے گا، دو سالوں میں خسارہ دس ہزار ارب تک جائے گا، حکومت اپنے دو سال بھی ڈالے ایک جوگزر گیا اور ایک سال آئندہ والا، کمیشن میں چھ سے آٹھ آفیسر جن کو اکانومی کی الف ب کا نہیں پتا وہ کابینہ اور اسمبلی کے فیصلوں پر سوال کریں گے، انہوں نے کہا کہ 50ہزار کی انکم پر بھی ٹیکس لگا دیا گیا، مہنگائی بھی دوگنا ہو چکی ہے، ان پر ان ڈائریکٹ ٹیکس اس کے علاوہ ہے
تازہ ترین