• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیسکو میں پاکستان کے نمائندے سید توقیر حسین شاہ نے پاکستان کا قومی بیان پیش کردیا

پاکستان کے وزیراعظم کے مشیر اور یونیسکو میں پاکستان کے نمائندے سید توقیر حسین شاہ نے یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کے 225ویں اجلاس میں پاکستان کا قومی بیان پیش کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کثیر الجہتی نظام (multilateralism) بین الاقوامی تعاون اور مکالمے و باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے امن کے فروغ کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

اپنے بیان میں سید توقیر حسین شاہ نے کثیر الجہتی اداروں، 'ساؤتھ-ساؤتھ' (ترقی پذیر ممالک کے مابین) تعاون اور عالمی چیلنجوں خاص طور پر ترقی پذیر ممالک کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی حمایت پر زور دیا۔

انہوں نے تنازعات اور بحرانوں بالخصوص غزہ کی صورتحال کے دوران انسانی جانوں، تعلیمی اداروں اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کی فوری ضرورت کو اجاگر کیا۔

اسکول نہ جانے والے بچوں کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے ایک بین الاقوامی لائحہ عمل کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

سائنسی علم تک منصفانہ رسائی، بین الاقوامی سائنسی تعاون اور تکنیکی عدم مساوات کو کم کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا جبکہ نسل پرستی، خواتین سے نفرت (misogyny)، اسلاموفوبیا، غلط معلومات اور نفرت انگیز بیانیے کے خلاف اقدامات کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا اور ساتھ ہی مصنوعی ذہانت (AI) اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے ذمہ دارانہ اور اخلاقی انتظام کی حوصلہ افزائی کی گئی اور عالمی سطح پر یونیسکو کی افادیت اور اثر کو بڑھانے کے لیے اس کے ادارہ جاتی اصلاحات کی حمایت کا اظہار کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید