پشاور (نیوز ڈیسک)ضروری مرمت کی وجہ سے 132 کے وی پشاورکینٹ گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی 24،26اور27جون صبح8بجے سے دوپہر2بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی اسلامیہ کالج،تہکال،کمرشل 2،یونیورسٹی ٹاؤن،کے ٹی ایچ اور پی اے ایف فیڈرز کے صارفین متاثرہوں گے،132 کے وی پشاوریونیورسٹی گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی23 اور25 جون صبح8بجے سے دوپہر2 بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی ایگریکلچر،ملاکنڈھیر،انجینئرنگ ،یونیورسٹی کیمپس،کینال ٹاؤن،ریگی اور گل آباد فیڈرز کے صارفین متاثرہوں گے،132 کے وی ہری پور گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی 25 جون صبح9 بجے سے شام 5 بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے 132 کے وی ہری پور اور 132 کے وی حویلیاں گرڈز سے منسلک گیارہ کے وی فیڈرز پر اس دوران بوقت ضرورت اضافی لوڈمینجمنٹ کی جائے گی۔