نانچنگ(آئی این پی /شنہوا)چین کے مشرقی صوبے جیانگ ژی میں ایک بس روڈ ریلنگ کے ساتھ ٹکرا کرتباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں پانچ افراد اور 6 شدید زخمی ہوگئے ۔بس میں سیاح سفر کر رہے تھے ،پولیس انتظامیہ کے مطابق بس میں 53افراد سوار تھے بس بے قابو ہوکر شنگھائی کن منگ ایکسپریس وے کے ساتھ باڑ سے ٹکرا کر تباہ ہوگئی ،42افراد کو معمولی زخم آئے ، تمام زخمی سیاحوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے حادثے کی تحقیقات جاری ہیں ۔