• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا اور طالبان نے نئے مذاکراتی عمل کی تصدیق کردی

کابل ( جنگ نیوز ) امریکا اور افغان طالبان نے مذاکرات کے نئے دور کی تصدیق کی ہے۔ یہ مذاکراتی مرحلہ رواں مہینے کی 29 تاریخ سے خلیجی ریاست قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شروع ہو گا۔ مذاکرات میں شرکت کی تصدیق طالبان کے ایک ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بذریعہ ٹویٹ کی ہے۔ قبل ازیں ہفتہ بائیس جون کو افغانستان کے لیے مقرر خصوصی امریکی مندوب نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کے نئے راؤنڈ کی یہی تاریخ بتائی تھی۔ انہوں نے نئے مذاکراتی عمل کے حوالے سے کہا کہ فریقین اس عمل میں تیز پیش رفت کے خواہش رکھتے ہیں۔ طالبان اور امریکا کے درمیان اب تک مذاکرات کے سات دور مکمل ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین