پشاور( کرائم رپورٹر) پشاور کے مصروف ترین بازار صدرمیں دن دیہاڑے ڈاکوئوں نے نجی فوڈ کمپنی کے دفتر میں گھس کر ہزاروں روپے کی نقدی اورموبائل فون لو ٹ لئے ۔نجی فوڈ کمپنی کے ملازم عابد خان ولد عبدالقیوم سکنہ صدر گڑھی مٹہ مغل خیل شب قدر نے پولیس کو بتایاکہ گزشتہ روز وہ صدرروڈپر واقع اپنے دفترمیں موجود تھا کہ اس دوران ماسک لگائے مسلح ڈاکو گھس آئے اور انہیں اسلحہ کی نوک پریرغمال بنا کر 12ہزار 600روپے کی نقدی اور متعدد موبائل فون سیٹ لوٹ لئے ڈاکو واردات کے بعد فرا رہو گئے پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلا ش شروع کردی۔