وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ ملک کی موجودہ معاشی اور اقتصادی حالت کو مد نظر رکھ کر پیش کیا گیا ہے بجٹ پر اپوزیشن کا واویلا بے جا ہے۔
نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ خراب معاشی صورت حال سابقہ حکمرانوں سے ورثے میں ملی۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں تنقید برائے تنقید کی پالیسی کی بجائے ملک اور عوام کی بہتری کے لیے تجاویز دیں تاکہ ملک معاشی بحرانوں سے نکل سکے۔
پرویز خٹک نے مزید کہا کہ عمران خان نے اس ملک سے چودھریوں، وڈیروں، شریفوں اور جاگیرداروں کی سیاست کو فل سٹاپ لگادیاہے۔