کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سینئر نائب صدر رضی نواب نے کہا ہے کہ ناصر اقبال پر ڈوپ ٹیسٹ کیس کا جائزہ لے رہے ہیں۔ سیف گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑی ناصر اقبال کے حوالے سے حیران کن بات سامنے یہ آئی ہے کہ ان کا پہلا ٹیسٹ مثبت رہا جبکہ تین دن بعد ہونے والا دوسرا ٹیسٹ منفی رہا۔ اس حوالے سے عالمی اسکواش فیڈریشن سے رابطہ میں ہیں۔ کیس بھرپور طریقے سے لڑ رہے ہیں اور امید ہے کہ متضاد چیزیں سامنے آنے پر ناصر اقبال اس الزام سے بری ہوجائیں گے۔