بر منگھم(نمائندہ خصوصی)ویسٹ انڈیز کو ورلڈ کپ کے دوران شدید دھچکہ لگا ہے۔ان کے آل رائونڈر آندرے رسل زخمی ہونے کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ رسل نے پاکستان کے خلاف میچ میں مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کیا تھا۔ رسل کی جگہ آئی سی سی نے سنیل ایمبرس کو ٹورنامنٹ میں کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔