• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ شاہ احمدنورانی علماء کا افتخار اور سیاست کا مینارہء نورتھے، مقررین

کراچی ( پ ر ) قائدملت اسلامیہ حضرت علامہ شاہ احمدنورانی علماء کا افتخار اور سیاست کا مینارہء نورتھے، سیاست میں شرافت، صداقت اور حقانیت ان کا کمال تھا، ملک میں جمہوری اقدارکے فروغ کے لئے ان کی قربانیاں بے مثال ولازوال ہیں، یہ باتیں لیاقت آبادمیں جمعیت علمائے پاکستان کراچی کے زیراہتمام منعقدہ امام نورانی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام نے کہیں۔کانفرنس سے علامہ پیر سید مظفرحسین شاہ قادری ،شبیر ابوطالب، علامہ قاضی احمدنورانی ، صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی، مولانامفتی ہارون کمال امجدی، مولانامحمدریحان غوری ودیگر نے خطاب کیا.علامہ پیر سید مظفرحسین شاہ نے اپنے خطاب میں کہاکہ علامہ شاہ احمدنورانی ؒاسلاف کے کردارکاعملی نمونہ تھے، دنیابھرمیں تبلیغ اسلام کا فریضہ انہوں نے احسن طریقے سے انجام دیا۔ علامہ قاضی احمدنورانی نے کہاکہ بلاشبہ علامہ شاہ احمدنورانی صدیقی عبقری شخصیت تھے،اکناف عالم کے تمام معاملات ان کی نگاہ میں رہاکرتے تھے، انہوں نے نظام اسلام کے نفاذ کیلئے مثالی جد و جہد کی۔
تازہ ترین