• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ ،ڈاکٹر شکیل آفریدی کی سزا کیخلاف اپیلوں پرنوٹس جاری

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ نے کالعدم تنظیم سے روابط کے الزام میں ملوث ڈاکٹر شکیل آفریدی کی سزا کے خلاف دائراپیل پرصوبائی حکومت کونوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیا۔ عدالت عالیہ کے دورکنی بنچ نے شکیل آفریدی کی سزاکالعدم قرار دینے اورحکومت کی جانب سے شکیل آفریدی کی سزامیں اضافے کے لئے دائراپیلوں کی سماعت کی ڈاکٹرشکیل آفریدی کی جانب سے عبداللطیف آفریدی اورقمرندیم ایڈوکیٹس پیش ہوئے جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے حکومتی اپیل کی پیروی کی واضح رہے کہ پولیٹکل انتظامیہ نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو پہلے 33 سال کی سزا سنائی تھی بعد میں فاٹاٹربیونل نے اپیل کی سماعت کرتے ہوئے اس سزامیں دس سال کمی کردی اور اسے 23 سال کردیا صوبائی حکومت نے 10 سال کمی کو دوبارہ بحال کرنے کی استدعا کی ہے عدالت عالیہ نے ڈاکٹرشکیل آفریدی کی اپیل پرحکومت کونوٹس جاری کردیا جبکہ حکومت کی جانب سے سزامیں اضافے کے لئے دائراپیل پرڈاکٹرشکیل آفریدی کونوٹس جاری کرکے سزاآئندہ پیشی تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین