• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بے نظیر نے مشرف کو وردی،زرداری نے صدارت سے محروم کیا، آپ نے آزاد کردیا، بلاول کی حکومت پر تنقید

کراچی (اسٹاف رپورٹر‘مانیٹرنگ سیل )پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پرویز مشرف کے معاملے پر نام لیے بغیر حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ جمعرات کو ایک بیان میں بلاول بھٹونے کہا ہے کہ بینظیر نے پرویز مشرف کو وردی سے محروم کیا، آصف زرداری نے صدارت سے فارغ کیا ، آپ نے کیا کیا، ان کو آزاد کردیا‘بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت پرویزمشرف کو احسان مندی کا صلہ دے رہی ہے‘ آرٹیکل 6کے تحت مقدمہ درج ہی اس لئے کیاگیاتھاکہ سابق ڈکٹیٹرکو کلین چٹ دی جاسکے‘ ڈکٹیٹر پرویز مشرف کے خلاف متعدد کیسز عدالتوں میں موجود ہیں‘ میری والدہ بینظیر بھٹو کے قتل کیس میںبھی بار بار طلب کیے جانے کے باوجود آج تک عدالت میں پیش نہیں ہوئے ‘ غداری کیس بھی عدالت میں ہے جس پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ‘اگر مشرف کو اس طرح ملک سے فرارہونے دیا گیا تو اہم کیسز ادھورے رہ جائیں گے۔جمعرات کو اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ اکبر بگٹی قتل کیس میں بھی پرویز مشرف کو بغیر کسی پوچھ گچھ اور عدالت میں پیش کئے بغیربری کرکے قانون کی دھجیاں بکھیری گئیں۔
تازہ ترین