• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلیکٹڈ لفظ پر پابندی کیخلاف قانونی ماہرین سے مشاورت کرونگا،آصف زرداری

اسلام آباد(صباح نیوز/جنگ نیوز) سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ لفظ پر پابندی کیخلاف پارلیمنٹرینز اور قانونی ماہرین سے مشاورت کروں گا۔جعلی اکائونٹس کیس میں پیشی کے موقع پر احتساب عدالت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ لفظ پر پابندی کیخلاف پارلیمنٹرینز سے مشاورت کروں گا اور پتا کرتے ہیں حکومت پابندی لگا بھی سکتی ہے یا نہیں۔ قومی اسمبلی میں سلیکٹڈ کا لفظ استعمال کرنے پر پابندی سے متعلق سوال کے جواب میں آصف زرداری نے کہا کہ دیکھ لیں ، اس پر قانونی ماہرین سے بات کرتا ہوں ۔
تازہ ترین