آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار 17؍ذیقعد 1440ھ21؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کے دبنگ خان نے متنازع رئیلٹی شو ’بگ باس سیزن13‘ کے لیے بھاری بھر کم معاوضے میں شو کی میزبانی کے لئے ہامی بھرلی ہے۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان بھارتی فلم انڈسٹری کو متعدد بلاک بسٹر فلمیں دینے کے بعد اب ٹیلی ویژن کے رئیلٹی شو ’بگ باس 13‘ کے لیے معاوضہ بڑھاتے ہوئے 26 ہفتوں کے لیے 403 کروڑ وصول کریں گے، اس طرح ہر ہفتے کے لیے سلمان خان  31 کروڑ وصول کر سکیں گے۔


فلم ’بھارت‘ کے ہیرو سلمان خان نے پچھلے سال ’بگ باس 12‘ کی ایک قسط کے لیے 12 سے 14 کروڑ معاضہ وصول کیا تھا۔

رواں سال 29 ستمبر سے شروع ہونے والےمشہورِ زمانہ شو میں اس بار صرف سلیبریٹیز اور معروف شخصیات ہی شرکت کریں گی۔ پچھلے سال شو میں عام عوام کو بھی بطور مہمان شامل کرنے پر شو کی ریٹنگ کافی خراب ہوئی تھی۔

واضح رہے کےسلمان خان فلمی پردے سمیت ٹی وی اسکرین پر بھی کافی مقبول ہیں، اس سے قبل بھی وہ رئیلٹی شو ’10 کا دم‘ کی میزبانی کر چکے ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں