• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

لارڈز کے تاریخی میدان میں آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء کے 32ویں میچ میں آج روایتی حریف انگلینڈ اور آسٹریلیا مدمقابل ہیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے ایونٹ میں اپنے بقایات تمام 3 میچز جیتنے ہوں گے جو کہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور بھارت کے خلاف ہیں۔

پوائنٹس ٹیبل پر انگلش ٹیم 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے جبکہ آسٹریلوی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

سیمی فائنل کی دوڑ میں پاکستان، سری لنکا اور بنگلادیش کی ٹیمیں بھی موجود ہیں۔

تازہ ترین