• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت بےحسی اورغریب دشمنی میں ساری حدیں پھلانگ چکی،سراج الحق

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ حکومت بے حسی اور غریب دشمنی میں ساری حدیں پھلانگ چکی، گیس ، بجلی اور تیل کی قیمتوں میں بار باراضافے نے لوگوں کی زندگی اجیرن کردی ہے ،حکومت نے گیس کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافے کا اعلان کر کے عوام کے اوسان خطا کردیئے ہیں ۔ ایک بجٹ ابھی پاس نہیں ہوا کہ حکومت نے ضمنی بجٹ دیدیاہے ۔ 30 جون کو کراچی کا عوامی مارچ ملک میں مہنگائی ، بے روزگاری اور آئی ایم ایف کی غلامی کیخلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا ۔ سراج الحق نے کہاکہ حکومت بے حسی اور غریب دشمنی میں ساری حدیں پھلانگ چکی ہے ابھی پہلے بجٹ پر ایوانوں میں بحث ہورہی ہے کہ حکومت دوسرا بجٹ سامنے لے آئی ہے گیس ، بجلی اور تیل کی قیمتوں میں بار باراضافے نے لوگوں کی زندگی اجیرن کردی ہے ۔ روز بروز بڑھتی مہنگائی نے محنت کشوں ، مزدوروں اور ملازمین کے لئے دو وقت کی باعزت روٹی کا حصول مشکل بنادیاہے ۔
تازہ ترین