• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل پریس کلب میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے داخلے پر3دن کی پابندی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں پی ٹی آئی کے راہ نماؤں کے داخلے پر3دن کی پابندی عائدکردی گئی۔نیشنل پریس کلب کے صدرشکیل قرارنے کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز فاران پرپاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنماء کی طرف سے تشددکرنے پرتشویش کااظہارکیاہے اوراس کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے جب کہ کراچی پریس کلب کی منتخب باڈی کی اپیل پرپی ٹی آئی کے رہنماؤں کے نیشنل پریس کلب میں داخلے پرتین دن کیلئے پابندی عائدکردی گئی ہےاورپی ٹی آئی رہنماؤں سے مطالبہ کیاہے کہ صحافی برادری سے معافی مانگیں۔شکیل قرارنے واضح کیاکہ اگرپی ٹی آئی رہنماؤں نے اس حوالے سے لیت ولعل سے کام لیاتوصحافی برادری اس کے خلاف متفقہ کائحہ عمل تشکیل دے گی اوراس کیلئے راولپنڈی اسلام آبادکے صحافی کراچی کے صحافیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔
تازہ ترین