• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ اوقاف کے ایک زونل ایڈمنسٹریٹر 5منیجر اوقاف کوشوکاز

لاہور (نمائندہ جنگ) ذوالفقار احمد گھمن سیکرٹری /چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب نے مشتہر شدہ زرعی اراضی اور ٹھیکہ جات کو مقررہ تاریخ تک نیلام عام نہ کرنے کی پر محکمہ کوپیش آنے والے مالی نقصان کے پیش نظر شمس الحق زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف ڈیرہ غازی خان ، عبدالحفیظ منیجر اوقاف ڈیرہ غاز ی خان ، شمشیر اختر منیجر اوقاف مظفر گڑھ سرکل، عمران تبسم منیجر اوقاف شاہ کوٹ سرکل ، عمیر اقبال منیجر اوقاف رحیم یار خان ، شہباز احمد منیجر اوقاف شورکوٹ سرکل کوشوکاز نوٹس جاری کردئیے جبکہ غلام عباس عباسی زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف بہاولپور ، ایاز احمد لاشاری زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف فیصل آباد ، ذوالقرنین حیدر زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف داتاؒدربار لاہور ، زاہد اقبال زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف راولپنڈی ، عبدالشکور زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف سرگودھا اور جمیل اختر منیجر اوقاف داتاؒدربار لاہور کے لیے ٹھیکہ جات میں ٹارگٹ حاصل نہ کرنے پر Displeasureکے احکام جاری کردئیے۔
تازہ ترین