• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیگی ایم پی اے طاہر جمیل کی فیملی کا گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد ، سر کے بال بھی کاٹ دیئے ،چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے لڑکی کو تحویل میں لے لیا

فیصل آباد(نمائندہ جنگ) مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی کے گھر ملازمہ پر مبینہ تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے ، چودہ سالہ ملازمہ نے ایم پی اے کے بیٹوں پر تشدد کرنے اور بال کاٹنے کا الزام لگایا ہے ۔ پولیس کو مطابق تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ میں رہائش پذیر مسلم لیگ ن کے ایم پی اے میاں طاہر جمیل کی گھریلو ملازمہ صائمہ پر مبینہ تشدد کی درخواست موصول ہوئی ہے جس میں متاثرہ لڑکی کے والد نے الزام لگایا ہے کہ اس کی بیٹی کو ایم پی اے کے دو بیٹوں سمیت فیملی نے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے سر کے بال کاٹ دیئے ۔

تازہ ترین