• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت انڈسٹریل ایمنسٹی اسکیم کا اعلان کرے،ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ

لاہور (صباح نیوز)فیڈریشن پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے مطالبہ کیا کہ حکومت ملک میں پہلی انڈسٹریل ایمنسٹی اسکیم کا اعلان کرے، جس کے تحت برآمدی صنعتوں کے قیام کے لئے آمدنی کے ذرائع نہ پوچھے جائیں تاکہ چھپائی گئی اور غیر ظاہر شدہ دولت و اثاثہ جات کو دستاویزی معیشت میں لانے کے ساتھ ساتھ برآمدات کا حجم بھی بڑھایا جا سکے۔ یہ فیصلہ گزشتہ روز ایف پی سی سی آئی کی اعلیٰ اختیاراتی بجٹ اناملی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ،جس کی صدارت یونائیٹڈ بزنس گروپ کی چیئرمین افتخار علی ملک نے کی۔ اجلاس میں فیڈریشن کے صدرانجینئر دارو خان اچکزئی اور دیگر اراکین نے شرکت کی۔ فیڈریشن، تمام منسلک چیمبرز اور تاجر تنظیموں نے اتفاق رائے سے فیصلہ کیا کہ معیشت کو دستاویزی بنانے کی حکومتی کوششوں کی مکمل حمایت کی جائے گی تاکہ اقتصادی ترقی کی رفتار کو تیز اور سابقہ حکومتوں کی غلط مالیاتی پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو درپیش مالی بحران سے نکلنے میں مدد فراہم کی جا سکے۔ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے، انجینئر دارو خان اچکزئی نے کہا کہ صنعتی ایمنسٹی دینے سے کھربوں روپے کی چھپائی گئی دولت نئی صنعتکاری میں انویسٹ ہو گی اور لاکھوں نئی ملازمتیں پیدا گی۔
تازہ ترین