• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیت کا کریڈٹ بیٹسمین اور بولرز کو جاتا ہے، سرفراز

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ جیت کا کریڈٹ بیٹسمین اور بولرز دونوں کو جاتا ہے۔

سرفراز احمد نے مزید کہا کہ بابر اعظم اور حارث سہیل نے جو اننگز کھیلی وہ پہلے نہیں دیکھی۔


انہوں نے کہا کہ فیلڈنگ میں بھی کھلاڑیوں نے بہت محنت کی، ٹیم کی سوچ مثبت ہے، اگلے میچوں میں بھی اچھا کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں بابر اعظم نے ناقابل شکست 101 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ حارث سہیل 68 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے اور شاہین شاہ آفریدی نے میچ میں کیویز کے تین اہم کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

آئی سی سی ورلڈ کپ کے 33 ویں میچ میں پاکستان نے ناقابل شکست نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرایا ہے۔

تازہ ترین