• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان کا گیس کی قیمتیں نہ بڑھانے کا مطالبہ

قومی اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے گیس کی قیمتیں نہ بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت عوام پرگیس کی قیمتوں کا بوجھ نہ بڑھائے، عوام یہ بوجھ برداشت نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہاکہ گیس کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی بلند ترین سطح پر جائے گی، حکومت نے معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزارتوں میں بندر بانٹ کرنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

تازہ ترین