• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی جانے والی مہر ایکسپریس کی تاخیر سے روانگی پر مسافروں کا احتجاج

ملتان(سٹاف رپورٹر) راولپنڈی جانے والی مہر ایکسپریس کی تاخیر سے روانگی پر مسافروں نےکینٹ سٹیشن ملتان پر احتجاج کیا،متاثرہ مسافروں کا کہنا تھا کہ ٹرین کی روانگی کا وقت سہ پہر سو4 بجے ہے لیکن رات9بجے بھی ٹرین روانہ نہیں کی گئی ،مسافر احمد علی ،سجاد،محمد بخش ،رضا حیات ،شمشیر علی اور دیگر کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر ریلوے نے ایک ٹرین کو 2 ناموں سے چلا کر گنتی میں تو اضافہ کردیا لیکن مسافروں کو خوار کردیا ہے، وزیر ریلوے ٹرینوں کی بوگس طریقے سے تعداد میں اضافہ نہ کریں بلکہ ٹرینوں کے اوقات کو یقینی بنائیں ، بتایا گیا ہے کہ لاہور سے نائٹ کوچ صبح 4 بجکر 35 منٹ پر آتی ہے جو4 گھنٹے کی تاخیر سے ملتان پہنچی ،مذکورہ ٹرین کے ریک کوہی فیصل آباد ایکسپریس کے نام سے صبح 8 بجے فیصل آبا د کیلئے روانہ کیا جاتا ہے،بعد ازاں رات ساڑھے 9بجے ٹرین راولپنڈی روانہ کی گئی، دریں اثنا ٹرینوں کی آمدورفت کےاوقات تاحال معمول پر نہیں آسکے،متعدد گاڑیاں تاخیر کا شکار ہوئیں۔
تازہ ترین