پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس روح الامین نے بھاری مقدارمیں منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کوضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں ملزم کی جانب درخواست کی پیروی عرفان علی یوسفزئی نے کی استغاثہ کے مطابق ملزم دینہ گل کو تھانہ صوابی پولیس نے گرفتارکرکے اس کے قبضے سے ساڑھے تین کلوگرام چرس برآمد کی تھی ماتحت عدالت سے درخواست ضمانت خارج ہونے پرملزم نے پشاورہائی کورٹ میں درخواست دائرکی اورعدالت نے دلائل مکمل ہونے پرملزم کی درخواست منظورکرلی ۔