پشاور(نیوزرپورٹر)جج چائلڈپروٹیکشن کورٹ ودیہ مشتاق نے 13سالہ ملازمہ پرتشدد کرکے جھلسانے کے الزام میں گرفتار ڈاکٹرکو عدم ثبوت پربری کردیا ملزم کی جانب سے مقدمے کی پیروی امیراللہ چمکنی نے کی استغاثہ کے مطابق ملزم ڈاکٹرساکن ہشتنگری پرالزام ہے کہ اس نے اپنی تیرہ سالہ ملازمہ پرتشدد کیااوراس کوجھلسادیاتھاعدالت نے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے اوراستغاثہ کی جانب سے ملزم پرجرم ثابت نہ کرسکنے کی بناء پراسے بری کردیا۔