• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں درجنوں ائرکرافٹ اسکوارڈ کاپٹر وائی فائی اسمگل شدہ کیمرے پکڑے گئے

اسلام آباد (حنیف خالد)ڈائریکٹریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز کے سربراہ اور ڈی جی محمد ظاہر کھوکھر کی طرف سے چیئرمین ایف بی آر سید شبر حسین زیدی کو جمعہ کی شام ایک تحریری رپورٹ نمبر 49/2019ء ملی ہے جس میں ریجنل آفس پشاور ڈائریکٹریٹ جنرل کسٹم انٹیلی جنس کی طرف سے پشاور میں اسمگل شدہ غیرملکی سامان پکڑے جانے کی تفصیلات کا ذکر ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن پشاور نے اپنے ڈائریکٹر جنرل کی ہدایت پر اسمگل شدہ مال پر چھاپے مارنے کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ 24جون کو کسٹم انٹیلی جنس کی ٹیم نے ویگن جس کا رجسٹریشن نمبر سی 5811پشاور ہے‘ چمکنی پشاور کے قریب جی ٹی روڈ پر اسے روکا۔ ویگن کی تلاشی کے دوران فارن اوریجن کی متفرق اشیاء برآمد ہوئیں۔ وہیکل ڈرائیور نے گڈز ڈکلیئریشن فارم نمبر کے پی پی آئی۔ ایچ سی 77‘ 165کی فوٹو کاپی چھاپہ مار ٹیم کو دی جس کی سکروٹنی سے انکشاف ہوا کہ پیش کی گئی جی ڈی (گڈز ڈکلیئریشن)میں لکھا گیا مال ویگن سے برآمد ہونے والے اسمگل شدہ مال سے مختلف ہے۔
تازہ ترین