پشاور(لیڈی رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی نے مہنگا ئی کےخلاف پشاورپر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظا ہر ہ کیا مظا ہر ے کی قیادت پاکستا ن پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی صو با ئی چیئر پر سن و ایم پی اے نگہت اور کزئی ،ضلعی صدر ملک سعید اور مصبا ح الد ین کر ر ہے تھے جبکہ اس موقع پر مظا ہر ین نے ہا تھو ں میں پلے کارڈ ز اور بینرز اٹھا ر کھے تھے جس پرحکومت کے خلاف الفا ظ در ج تھے ۔نگہت اورکزئی نے مظا ہر ین سے خطا ب کر تے ہو ئے کہاکہ ملک کی ستر سا لہ تا ر یخ میں پہلی بار مہنگا ئی کی سو نا می آ ئی ہے جس سے غر یب عوا م برا ہ راست متا ثر ہو ر ہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ آ ئی ایم ایف کا بنا یا بجٹ عوا م پر مسلط کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کے پا س ملک چلانے کےلئے کو ئی پالیسی موجود نہیں ہے نا اہل وزیر اعظم نے خود آ ئی ایم ایف قرضہ لینے کےلئے ان سے کئی بار ملاقاتیں کی۔انہوں نے کہاکہ مہنگا ئی کی تبد یلی کے خلاف سیاست دان نہیں بلکہ عوا م خود سڑ کو ں پر نکلے گے ملک میں ڈالر روز بروز مہنگا ہو تا جا ر ہا ہے اب نا اہل حکومت کی ہا تھوں سے ڈالر کی قیمت کنٹرول نہیں ہو ر ہی ہے۔