وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ افغانستان کی ٹیم نے کرکٹ پاکستان سے سیکھی ہے، آج کا پاک افغان میچ بہت دلچسپ ہو گا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اب افغان کھلاڑی بہت اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے افغان کھلاڑیوں کو کرکٹ سے آشنا کیا، یہاں پاکستان میں افغانستان کے مختلف کھلاڑی ٹریننگ کیمپ میں رہے ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ آج کا یہ کھیل بھی اسی ماحول اور فضا میں ہوگا جس میں ہم نے افغان قیادت سے تبادلۂ خیال کیا، پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف عمدہ کھیل کر اسے شکست دی۔