وزیراعظم عمران خان سے مسلم لیگ ن کے15 ناراض ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ارکان پنجاب اسمبلی کی وزیراعظم سے ملاقات بنی گالہ میں ہوئی۔
صوبائی اسمبلی کے ن لیگی ارکان کے ساتھ عمران خان سے ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی موجود تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے ارکان پنجاب اسمبلی نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی پالیسیوں پر اعتمادکا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے ارکان پنجاب اسمبلی کے نام فی الحال سامنے نہیں آئے ہیں۔
رہنما ن لیگ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ایسے لوگ نقصان اٹھائیں گے۔