پشاور (صباح نیوز) نیب رپورٹ میں وزیر دفاع پرویزخٹک کے بھانجے احد خٹک سمیت 15افراد غیر قانونی بھرتیوں کے ذمہ دار قرار دیئے گئے ہیں۔نیب کی انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹی ایم ا ے نوشہرہ میں یہ غیر قانونی بھرتیاں کی گئیں۔تحصیل ناظم،سابق نائب ناظم اور سابق ایڈمنسٹریٹر نوشہرہ بھی ذمہ دار قرار دیئے گئے ہیں۔ملزمان نے 2013سے 2018تک ٹی ایم اے نوشہرہ میں غیر قانونی طورپر 144افراد کو بھرتی کیا۔ احد خٹک ڈیپارٹمنٹل سلیکشن کمیٹی کے رکن تھے اور انہوں نے یہ بھرتیاں کی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق میرٹ کے بر عکس افراد کو ترجیح دی گئی بھرتی کے عمل میں غیر قانونی طریقہ اپنایا گیا۔